ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مشرا کو کیریبین ممالک میں کھیلنے اور کوچ کمبلے کے تجربے کا فائدہ ملنے کی امید

مشرا کو کیریبین ممالک میں کھیلنے اور کوچ کمبلے کے تجربے کا فائدہ ملنے کی امید

Mon, 11 Jul 2016 19:30:14  SO Admin   S.O. News Service

باسیٹیرے،11جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے ویسٹ انڈیز کے دورے پر پہلے پریکٹس میچ میں مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لیگ اسپنر امت مشرا کو امید ہے کہ انہیں ماضی میں کیریبین سرزمین پر کھیلنے اور سابق لیگ اسپنر انیل کمبلے کے کوچ بننے کا فائدہ مل جائے گا۔پریکٹس میچ میں 67رنز دے کر چار وکٹ چٹکانے والے مشرا نے کہا کہ ہاں، تجربہ سے مدد ملے گی،میں نے صرف ایک ٹیسٹ کھیلا ہے لیکن کیریبین سرزمین پر زیادہ ون ڈے کھیلے ہیں۔انیل بھائی ہمارے ساتھ ہیں اور ان کا تجربہ کافی معنی رکھے گا،وہ یہاں کھیل چکے ہیں اور حالات کے بارے میں ہمیں بتاتے رہتے ہیں،ہم ان کے تجربے کا استعمال کریں گے اور ایک ساتھ مل کر حکمت عملی بنائیں گے۔مشرا 2008میں کمبلے کے الوداعی میچ کا حصہ تھے اور جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنے ساتھی لیگ اسپنر سے کیا سیکھا؟ تو انہوں نے کہا کہ وہ مجھے کافی چیزیں بتاتے ہیں جیسے کہ میری گیندبازی ٹیکنالوجی، لائن اور لینتھ وغیرہ،وکٹ کو دیکھ کر وہ مجھے بتاتے ہیں کہ گیند کہاں کرانی ہے اور دھیمے وکٹ پر میں کیسی فیلڈنگ سجاسکتا ہوں۔ٹیسٹ کپتان وراٹ کوہلی کے تناظر میں مشرا نے کہا کہ وراٹ کوہلی مثبت شخص ہے اور اس نے ٹیم میں بھی اسی طرح کا مثبت ماحول تیار کیا ہے،وہ ہمیشہ میری مدد کرتا ہے،مجھے جب بھی اس کے ساتھ کوئی بات شیئر کرنی ہوتی ہے تو میں اپنا نظریہ رکھنے کے لئے آزاد ہوتا ہوں،وہ مجھے کہتا ہے کہ میں وکٹ چٹکانے والا بولر ہوں اور مجھے یہی کرنا چاہئے۔


Share: